چودھری شافع نے گجرات میں سروس موڑ فلائی اوور کا افتتاح کر دیا
گجرات:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر گجرات میں سروس موڑ فلائی اوور کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
گجرات: صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے چائنیز وفد کے ہمراہ افتتاح کیا، ایک کلومیٹر طویل فلائی اوور منصوبے پر 2463.582 ملین روپے لاگت آئی۔
چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ فلائی اوور کو آئندہ دو سے تین ہفتوں میں اسٹریٹ لائٹس سے مزین کیا جائے گا، سیوریج نظام کی بہتری کے لیے ترقیاتی کام جاری ہے، سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیے فنڈز جاری کر دیے گئے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ سیرامکس انڈسٹری کے فضلے کی ٹریٹمنٹ کے لیے پلانٹ نصب کیا جا رہا ہے، سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کی عمارت کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، صنعتی شعبے کی بہتری اور ضلع کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔