لیبیا کشتی حادثہ 2023: عدالت نے انسانی سمگلروں کو سزا سنا دی

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) عدالت نے لیبیا کشتی حادثہ کیس کے ملزموں کو سزا سنا دی۔

عدالت کی جانب سے لیبیا کشتی حادثہ 2023 کیس میں انسانی سمگلروں کو 22 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ایف آئی آر نمبر 201/23 مورخہ 20-06-2023، زیر دفعات 17/22 امیگریشن آرڈیننس 1979 اور 6 PSMA 2018 کا فیصلہ سپیشل جج سینٹرل 2 گوجرانوالہ کی عدالت نے سنایا۔

ملزمان محمد اسلم اور محمد ندیم نے شہری سے اس کے دو بیٹوں کو اٹلی بھجوانے کے نام پر 62 لاکھ روپے وصول کیے، تاہم دونوں نوجوان لیبیا کشتی حادثہ 2023 میں جاں بحق ہوگئے۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو مجموعی طور پر 22 سال قیدِ سخت اور 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

دوسری جانب انسانی سمگلروں کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں