انمول عرف پنکی سے رابطوں پر سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار ملازمت سے برخاست

کراچی: (دنیا نیوز) ڈرگ ڈیلر کوئین انمول عرف پنکی سے رابطوں پر سی ٹی ڈی نے اپنے 2 اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کر دیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق اہلکاروں میں کانسٹیبل علی قریشی اور اے ایس آئی کفیل شامل ہیں، دونوں پر گزشتہ سالوں میں پنکی سے رابطوں کا الزام تھا۔

کفیل اعوان نے چند برس قبل پنکی کے ایک بائیک رائیڈر کو پکڑا تھا، رائیڈر کی گرفتاری کے بعد پنکی سے رابطے بڑھائے گئے تھے۔

دونوں اہلکاروں کے خلاف انکوائری رپورٹ مکمل ہوچکی ہے، چند روز قبل علی قریشی اور کفیل کو حراست میں بھی لیا گیا تھا، اور دونوں کے باضابطہ طور پر بیانات بھی قلمبند کیے گئے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کا مزید بتانا تا کہ کفیل اعوان اور علی قریشی کے موبائل فون کا فارنزک بھی کیا گیا تھا، دونوں اہلکاروں کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی حاصل کی گئی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں