پاکستان ہاکی فیڈریشن کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ادائیگی

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کردی۔

پی ایچ ایف نے پرو لیگ کے لئے قومی ٹیم کی روانگی سے قبل تمام کھلاڑیوں کے واجبات کی ادائیگی ایڈوانس میں کر دی ہے، اس رقم میں وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے ایف آئی ایچ ورلڈ کپ انعامی رقم اور ایڈوانس ڈیلی الاؤنس کی رقم بھی شامل ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ ہر کھلاڑی کے لئے تقریباً 7 لاکھ روپے پرو لیگ اور 15 لاکھ کی رقم ایف آئی ایچ ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کی مد میں شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...