گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے، 2 خطرناک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی گرفتار

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے ہوئے جس کے دوران 2 خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ گکھڑ کے علاقہ میں مبینہ مقابلے کے دوران عابد نامی ڈاکو مارا گیا، ہلاک ملزم ڈکیتی راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ تھانہ سٹی کامونکے کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران یاسر عرف چٹو ہلاک ہوگیا، یاسر منشیات کا بڑا ڈیلر اور ڈاکو تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، ملزموں کے ساتھیوں کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جہیں جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں