وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس، کراچی واٹر پروجیکٹ کا جائزہ لیا

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کراچی واٹر پروجیکٹ پر اہم اجلاس ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد عی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اگلے ماہ تک پروجیکٹ کے اہم اہداف حاصل کرنے کے روڈ میپ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کا واٹر اینڈ سیوریج انفراسٹرکچر صوبے کا سب سے بڑا چیلنج ہے، تمام ریفارم اور ترقیاتی منصوبوں کو شفاف اور بروقت مکمل کریں گے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد جدید، فعال اور مالی طور پر مستحکم واٹر یوٹیلٹی بنانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں