پیپلزپارٹی اور حکومت کا بجٹ پر مشاورتی اجلاس آج دوبارہ ہوگا

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان بجٹ کے کئی امور پر ڈیڈلاک برقرار ہونے پر دونوں جماعتوں کا بجٹ پر آج بھی مشاورتی اجلاس ہوگا۔

پی پی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان اختلافی نکات کی تفصیل سامنے آ گئی، حکومت تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس لگانا چاہتی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاقی بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کی خواہاں ہے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ تجویز کیا ہے۔

اِسی طرح پیپلزپارٹی نے کم از کم اجرت 60 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی ہے، پیپلزپارٹی اور حکومت میں پی ایس ڈی پی میں سندھ کے منصوبوں پر بھی اختلاف ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...