کے پی حکومت کا سکولوں کیلئے پی ٹی سی گرانٹس میں نمایاں اضافہ
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری سکولوں کیلئے پی ٹی سی گرانٹس میں نمایاں اضافہ کردیا۔
خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری سکولوں کے لیے پی ٹی سی گرانٹس میں اہم اضافہ کر دیا ہے، صوبائی کابینہ نے گرانٹس کو تین نئی مدات میں تقسیم کرنے کی منظوری دی ہے۔
کلاس روم کنزیوم ایبلزگرانٹ 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 13 ہزار روپے فی کلاس روم کردی گئی ہے، جبکہ پی ٹی ریپیئرز گرانٹ 7 ہزار سے بڑھا کر 16 ہزار روپے فی کلاس روم مقرر کی گئی ہے۔
طلبہ کے داخلے اور حاضری بڑھانے کے لیے فی طالب علم 300 روپے کی کیپیٹیشن گرانٹ بھی متعارف کرائی گئی ہے، مجموعی طور پر پی ٹی سی گرانٹس کے لیے سالانہ 6.185 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔
محکمہ خزانہ نے تیسری اور چوتھی سہ ماہی کے لیے 3.073 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں، بندوبستی اضلاع کے سکولوں کے لیے 2 ارب 73 کروڑ 87 لاکھ روپے اور ضم شدہ اضلاع کے لیے 33 کروڑ 42 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں، فنڈز کی ریلیز کے بعد سکولوں کو پی ٹی سی گرانٹس کی 100 فیصد فراہمی مکمل ہو گئی ہے۔