جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا
کراچی: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
حلف برداری کی پروقار اور سادہ تقریب آج سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کراچی میں منعقد ہوئی، جہاں جسٹس محمد شفیع صدیقی نے جسٹس منیب اختر سے عہدے کا حلف لیا۔
جسٹس منیب اختر اس عرصے کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کے فرائض سرانجام دیں گے جب تک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی بیرون ملک مقیم ہیں۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق اس تقریب میں سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے معزز جج صاحبان نے شرکت کی۔
تقریب کی کارروائی رجسٹرار سپریم کورٹ نے چلائی، جبکہ سپریم کورٹ کے اعلیٰ افسران اور عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔