او آئی سی خواتین کانفرنس کی تیاریوں بارے جائزہ اجلاس، اسحاق ڈار نے بریفنگ لی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی خواتین سے متعلق 9ویں وزارتی کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں 12 سے 13 جولائی 2026 کو اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
سیکرٹری برائے انسانی حقوق نے کانفرنس کے پروگرام، غیر ملکی وفود کی سہولت کاری اور پروٹوکول سے متعلق بریفنگ دی جبکہ سکیورٹی، لاجسٹکس، میڈیا انتظامات اور مختلف وزارتوں کے درمیان رابطہ کاری پر بھی تفصیلی بریفنگ پیش کی گئی۔
اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ دنیا بھر سے کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے وفود کے قیام کو ہر ممکن حد تک خوشگوار بنایا جائے اور شرکا کو پاکستان کی بہترین مہمان نوازی فراہم کی جائے۔