اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم

عمان: (دنیا نیوز) نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ و امور سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں رہنماؤں نے پاکستان اور اردن کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی پیشرفت کا خیرمقدم کیا، سیاسی، دفاعی، اقتصادی، تعلیمی، ثقافتی اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال، بالخصوص مقبوضہ مغربی کنارے میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال، بشمول ایران اور امریکہ سے متعلق حالیہ پیش رفت پر بھی بات چیت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...