آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، 21 کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری
مظفرآباد: (محمد اسلم میر) آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کی 9 اور پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں سمیت مجموعی طور پر 21 کامیاب امیدواروں کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ ایل اے 25 نیلم ویلی ون سے شاہ غلام قادر، ایل اے 26 نیلم ویلی دو سے میاں عبدالوحید، ایل اے 27 مظفرآباد ایک سے نورین عارف، ایل اے 28 مظفرآباد دو سے سید بازل علی نقوی کامیاب قرار پائے۔
اسی طرح ایل اے 29 مظفرآباد تین سے سردار مختار عباسی احمد خان، ایل اے 30 مظفرآباد چار سے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، ایل اے 31 مظفرآباد پانچ سے ثاقب مجید راجا، ایل اے 32 مظفرآباد چھ سے فاروق حیدر خان اور ایل اے 33 مظفرآباد سات سے دیوان علی خان چغتائی کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں کے منتخب ارکان اسمبلی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے۔
.jpg)
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل اے 34 جموں ایک سے ناصر حسین ڈار، ایل اے 35 جموں دو سے چوہدری محمد اسماعیل، ایل اے 36 جموں تین سے محمد احسن رضا، ایل اے 37 جموں چار سے مریم جاوید ، ایل اے 38 جموں پانچ سے ذیشان علی، ایل اے 39 جموں چھ سے راجا محمد صدیق کامیاب ہوئے۔
اسی طرح ایل اے 40 کشمیر ویلی ایک سے عامر عبدالغفار، ایل اے 41 کشمیر ویلی دو سے محمد عامر شاہ، ایل اے 42 کشمیر ویلی تین سے سید شوکت علی شاہ، ایل اے 43 کشمیر ویلی چار سے محمد یاسین لون، ایل اے 44 کشمیر ویلی پانچ سے محمد احمد رضا قادری اور ایل اے 45 کشمیر ویلی چھ سے عبدالماجد خان کامیاب قرار پائے۔
نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد آزاد کشمیر اسمبلی کے دوسرے مرحلے کا انتخابی عمل باضابطہ طور پر مکمل ہوگیا۔ دوسرے مرحلے میں ابتدا میں 2 اگست کو پولنگ ہونا تھی، تاہم موسم کی خرابی، شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بعض علاقوں میں پولنگ ملتوی ہونے کے بعد 4 اگست کو دوبارہ پولنگ کرائی گئی۔
دو مراحل میں مکمل ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) 24 نشستیں جیت کر پہلے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments