آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ ختم ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
کشمیر کے ضلع باغ اور حویلی کی 4 نشستوں پر پولنگ ہوئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور نتائج سامنے آرہے ہیں۔
حلقہ ایل اے14 باغ 1
واضح رہے کہ ایل اے 14 ضلع باغ کے تمام 214 پولنگ سٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں جن کے مطابق ایک بڑا اپ سیٹ سامنے آیا ہے، مسلم کانفرنس کے سربراہ و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان اپنی آبائی نشست پر شکست کھا گئے۔
یہ نشست جموں و کشمیر دست و بازو پارٹی کے سردار ساجد اقبال جیت گئے ہیں، ساجد اقبال نے 40 ہزار 427 ووٹ حاصل کئے جبکہ سردار عتیق 19 ہزار 120 ووٹ حاصل کر سکے، یوں ساجد اقبال نے سردار عتیق سے دُگنے سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔
ایل اے 15 باغ 2
ایل اے 15 کے 213 پولنگ سٹیشنز میں سے 204 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے ضیاء قمر 5200 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد مشتاق احمد منہاس 2244 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 16 باغ 3
ایل اے 16 کے 186 پولنگ سٹیشنز میں سے 172 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سردار میر اکبر خان آگے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے سردار قمر زمان خان دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 17 باغ 4
ایل اے 17 سے پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا، فیصل ممتاز راٹھور 31 ہزار 839 ووٹ لے کر جیت گئے۔
ایل اے 15 کے 9 اور ایل اے 14 کے پولنگ سٹیشنز پر 15 اگست کو ری پولنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق دوبارہ پولنگ کا فیصلہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے دی گئی رپورٹس کی روشنی
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments