میر رضا کیس: شہریوں سے معلومات کیلئے نمبر اور ای میل جاری
کراچی: (دنیا نیوز) میر رضا کیس کی تحقیقات کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن نے شہریوں سے رابطے کے لیے واٹس ایپ نمبر اور ای میل ایڈریس جاری کردیا۔
کمیشن کے مطابق شہری اس کیس سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات فراہم کر سکتے ہیں تاکہ تحقیقات میں مدد حاصل کی جا سکے۔
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق شہری 03213850889 پر واٹس ایپ کے ذریعے جوڈیشل کمیشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ شہری ای میل commission_mrc@shc.gov.pk پر بھی معلومات ارسال کر سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments