علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر
راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر کر دیا۔
مقدمے کا فیصلہ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کے باعث یکم اکتوبر تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔
عدالت نے 22 ستمبر کو علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے حتمی دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج (جمعے کو) سنایا جانا تھا۔
علیمہ خان کے وکیل حتمی دلائل دینے کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments