جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا، پاکستان

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری سرفراز احمد نے دوٹوک کہا ہے کہ جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں بھارتی نمائندے کے بیان پر حق جواب استعمال کرتے ہوئے فرسٹ سیکرٹری سرفراز احمد نے کہا کہ جموں و کشمیر بھارت کا داخلی معاملہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کی ضمانت سلامتی کونسل کی قراردادوں میں موجود ہے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بھارت قراردادوں پر عمل درآمد سے انکار کر کے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گرد گروہوں کی معاونت اور مالی سرپرستی کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...