چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔

اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کا معاملہ زیر بحث آئے گا، اجلاس ڈیڑھ بجے دن سپریم کورٹ کانفرنس روم میں ہوگا۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری بطور ممبر جوڈیشل کمیشن پہلی بار شرکت کریں گے، رانا ثناء اللہ بھی بطور ممبر جوڈیشل کمیشن شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بنچز کی مدت 25 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...