آبادی میں تیز رفتار اضافہ صحت، تعلیم اور روزگار کیلئے بڑا چیلنج ہے: وزیر خزانہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آبادی میں تیزرفتار اضافہ صحت، تعلیم اور روزگار کیلئے بڑا چیلنج ہے، آبادی میں اضافے کو انسانی وسائل کی ترقی اور روزگار کےمواقع میں تبدیل کرنا ہوگا۔

عالمی بینک کے زیراہتمام گول میزکانفرنس سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفے سے متعلق آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے، آبادی سے متعلق آگاہی کے لیے مذہبی رہنماؤں سے رابطہ اہم ہے، خواتین کی تعلیم اور روزگار میں شمولیت بڑھانا ضروری ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی سربراہی میں قومی آبادی کونسل قائم کی گئی ہے، آبادی، صحت، تعلیم اور روزگار کیلئے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، آبادی سے معاشی فائدہ اٹھانے کیلئے ہنرمند افرادی قوت تیار کرنا ضروری ہے، نجی شعبے کی قیادت میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ فری لانسنگ اور آئی ٹی خدمات نوجوانوں کی آمدنی بڑھانےکے اہم مواقع ہیں، ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ سے پاکستان کی برآمدات بڑھائی جا سکتی ہیں، آبادی میں اضافے کے چیلنج سے نمٹنےکیلئےمسلسل حکومتی توجہ اور اعدادو شمار پر مبنی نتائج ضروری ہیں۔

دوسری جانب وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایف سی کے مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیا کےعلاقائی نائب صدر سے ملاقات کی، نجی شعبے کی قیادت میں معاشی ترقی،روزگارمواقع کے فروغ کیلئے آئی ایف سی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...