فضل الرحمان کے ساتھ مل کر تحریک چلانے کی بات قبل ازوقت ہے: بیرسٹر گوہر
راولپنڈی: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل کر تحریک چلانے کی بات ابھی قبل ازوقت ہے، آگے بڑھیں گے تو سیاسی صورتحال واضح ہو جائے گی۔
اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کر رہے بلکہ بھرپور حصہ لیں گے، حکومت اور وزیر داخلہ سے رابطے ہوتے رہتے ہیں، رابطہ رکھنا ہماری مجبوری ہے کیونکہ ہمارے لیے تمام راستے بند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر طرف خاموشی ہے، بیک ڈور پر بھی خاموشی ہے اور مذاکرات بھی نہیں ہو رہے، میں جس طرف بھی کھیلتا ہوں بانی پی ٹی آئی کے لیے کھیلتا ہوں۔
بیرسٹر گوہر نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے بعد اپنے خلاف کیے جانے والے پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان سے کوئی خاص بات نہیں ہوئی، صرف ہیلو ہائے ہوئی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تجاوزات کسی صورت نہیں ہونی چاہئیں، خیبرپختونخوا میں تجاوزات کے خلاف آپریشن یکساں ہونا چاہیے، اگر کسی نے سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہے تو اسے ختم ہونا چاہئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments