خیبرپختونخوا میں 10 سے 14 نومبر تک بارش اور برف باری کا الرٹ جاری

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے بالائی اور میدانی علاقوں میں 10 سے 14 نومبر تک بارشوں اور تیز ہواؤں کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے جبکہ پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ اور کوہاٹ سمیت میدانی اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمے کے مطابق بالائی پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بارشوں کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے سیاحوں اور مسافروں کو پہاڑی علاقوں میں سفر کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ بارشوں کے بعد میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر دھند چھائے رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث دن کے درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کمی متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے، حساس مقامات، ندی نالوں اور دریاؤں کی مسلسل نگرانی کرنے جبکہ متعلقہ اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...