سائنسدانوں نے انفرادی ایٹم کی حیرت انگیز تصویر جاری کر دی

شکاگو: (ویب ڈیسک) امریکی سائنس دانوں نے انفرادی ایٹم کی حیرت انگیز تصویر جاری کر دی۔

یونیورسٹی آف اِلینوائے- شکاگو اور اوہائیو یونیورسٹی میں قائم ایرگون نیشنل لیبارٹری کے سائنس دانوں نے ایک نئی تحقیق میں انفرادی جوہر (ایٹم) کی خصوصیات کی حیران کر دینے والی تصویر پیش کی، سائنس دانوں نے جوہر کی یہ تصویر ایکس-رے تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے عکسبند کی۔

19 ویں صدی کے آخر میں دریافت ہونے والی ایکس-رے کے بعد سے یہ کئی شعبوں میں ایک اہمیت کی حامل شے رہی ہے، ان شعاعوں کی مادے میں داخل ہونے کی صلاحیت انہیں طب، مادی تحقیق، آثارِ قدیمہ اور آسٹرو فزکس میں تصویر کشی کیلئے انتہائی کارآمد بناتی ہے۔

اس سے پہلے ایکس رے کئے جانے والے جواہر کی سب سے کم مقدار 10 ہزار کی تھی جس کے مقابلے میں حال میں کئے جانے والے انفرادی جوہر کا ایکس رے ایک بہت بڑی کامیابی ہے جو سائنس دانوں اور محققین کی مادے کی شناخت کے متعلق طریقہ کار میں انقلاب برپا کر سکتی ہے۔

سائنس دانوں کی ٹیم نے انفرادی ایٹم کے ایکس-رے کے لئے ایک فولاد اور ایک ٹربیئم عنصر کا ایٹم لیا۔

روایتی ایکس-رے ڈیٹیکٹرز کو ایک تیز دھار دھاتی نوک کے استعمال اور سِنکرون ایکس-رے اسکیننگ ٹنلنگ مائیکرو اسکوپی (SX-STEM) کے ساتھ ملاتے ہوئے بہتر بنایا گیا، SX-STEM کو بنیادی طور پر نینو پیمانے پر تصویر کشی کرنے اور مادوں کی درجہ بندی کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ انفرادی جوہر کے اندر موجود ایکس-رے کے سبب توانائی پانے والے الیکٹرون کی نشان دہی کی جا سکے۔

ٹیم نے دیکھا کہ ایکس- رے جذب کرنے والے اسپیکٹرا نےفولاد اور ٹربیئم جواہر کے مساوی منفرد نقوش چھوڑے، اس کے علاوہ ٹیم نے ایکس-رے ایکسائیٹڈ ریزوننس ٹنلنگ (X-ERT) کا استعمال کیا تاکہ جواہر کی کیمیائی حالت کی درجہ بندی کی جاسکے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں