صارف کی عمر کی شناخت کرنے والی ای- سگریٹ متعارف
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ای- سگریٹ کمپنی Juul Labs نے عمر کی توثیق کرنے کی صلاحیتوں کی حامل ای- سگریٹ فروخت کرنے کیلئے امریکی قانونی ادارے سے اجازت کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق جول لیبز کے ترجمان نے نیوز ریلیز میں کہا کہ صارف کی عمر کی توثیق کرنے کیلئے vape کو ایک فون ایپ کے ساتھ منسلک کرنا پڑتا ہے جو صارف کو سرکاری آئی ڈی اور ریئل ٹائم سیلفی یا ذاتی معلومات اپ لوڈ کرنے کا کہتا ہے اور اس کے بعد ڈیٹا بیس کو شناخت کی تصدیق کرنے کی ہدایت کرتا ہے۔
اس ای- سگریٹ ڈیوائس کے اندر ایک منفرد Pod ID چپ ڈیوائس میں جعلی پرزے کا بھی پتہ لگا سکتی ہے جن کے ذریعے بہت سے پھلوں کے غیرقانونی مصنوعی ذائقے مارکیٹ میں متعارف کرائے گئے ہیں۔
کمپنی کے مطابق اس نئی ڈیوائس کا مقصد کم عمر افراد کی رسائی کو محدود کرتے ہوئے سگریٹ نوشی کرنیوالے بالغوں کو آتش گیر سگریٹ سے ای- سگریٹ کی طرف مائل کیا جائے۔
واضح رہے کہ برطانیہ اور کینیڈا میں اسے مارکیٹ میں متعارف کرایا جا چکا ہے جہاں اسے JUUL2 کہا جاتا ہے، امریکا میں ای- سگریٹ خریدنے کی قانونی عمر 21 سال ہے۔