’اے آئی پن‘ کی خریداری کیلئے بکنگ رواں ماہ شروع

نیویارک :(ویب ڈیسک ) دنیا ایک طویل عرصے سے جس حیرت انگیز’ اے آئی پن‘ کی منتظر تھی اس کی خالق کمپنی’ ہیومین‘نے اس کی اونر شپ کیلئے بکنگ رواں ماہ آخر میں شروع ہو جائے گی۔

کمپنی ’ہیومین ‘ کے بانیوں میں عمران چودھری اور بیتھانی بونگیورنو شامل ہیں جنہوں نے ابتدائی طور پر اس پروڈکٹ کا اعلان جولائی 2023 میں اعلان کیا گیا تھا ۔

بونگیورنو کا کہنا ہے کہ اگر آج کوئی ’اے آئی پن‘ خریدتا ہے تو وہ مئی کے اوائل میں اسے مل جائے گی۔

’اے آئی پن‘ ایک چھوٹا سا آلہ ہے جسے کپڑوں یا ایکسیسریز پر چسپاں کیا جاسکتا ہے، مصنوعی ذہانت سے چلنے والا یہ آلہ آواز، اشارے اور ٹچ ان پٹ کا استعمال کرتا ہے۔

اس کی نمایاں خصوصیات میں ویب سرچ، نیویگیشن، ترجمہ، فون کالز اور ٹیکسٹ پیغامات بھیجنا اور وصول کرنا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تاہم، ڈیوائس کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا پروجیکشن سسٹم ہے جو صارف کی ہتھیلی پر معلومات دکھاتا ہے، جس سے سکرین کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں