اے آئی چیٹ بوٹ انسانوں جتنے ذہین نہیں ہوسکتے، میٹا عہدیدار کا دعویٰ

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) میٹا کے اے آئی شعبے کے سربراہ یان لیکیون نے دعویٰ کیا ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ جیسے چیٹ جی پی ٹی کبھی بھی انسان جتنے ذہین نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ لارج لینگوئج ماڈلز پر مبنی اے آئی چیٹ بوٹس کی اپنی حدود ہیں اور وہ کبھی بھی انسانوں جتنی ذہانت کے حامل نہیں ہو سکتے، زمینی حقائق کو سمجھنا، منطقی دلائل اور منصوبہ بندی جیسی صلاحیتیں انسانی ذہانت کو اے آئی چیٹ بوٹس سے مختلف بناتی ہے۔

یان لیکیون کا مزید بتایا کہ اگرچہ چیٹ بوٹ سوالات کے جوابات درست دیتے ہیں کیونکہ انہیں بہت زیادہ ڈیٹا سے تربیت دی جاتی ہے مگر وہ کبھی بھی زبان یا منطق پر عبور حاصل نہیں کر سکتے۔

ان کے جوابات بنیادی طور پر ڈیٹا کے مخصوص پوائنٹس پر مبنی ہوتے ہیں اور وہ بذات خود علم حاصل نہیں کرتے، ان کا کہنا تھا کہ چیٹ بوٹس نئی صورتحال میں سوچنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور یہ صلاحیت صرف انسانی ذہانت میں ہوتی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں