ہراساں کرنے پر خاتون نے شہری کی دھلائی کر دی، ویڈیو وائرل

عجیب خبریں

لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مارشل آرٹس کی ماہر خاتون ہراساں کیے جانے پر شہری کو سبق سکھا رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہراسگی کا نشانہ بننے والی خاتون جم سے فارغ ہونے کے بعد گھر جانے کے لیے بس پکڑی، بس میں رش زیادہ تھا اسی دوران خاتون کو محسوس ہوا کہ ایک شہری اسے ہراساں کر رہا ہے، جس پر مارشل آرٹس کی ماہر خاتون نے شہری کو درگت کا نشانہ بنا ڈالا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو برازیل کی ہے جہاں پر یہ واقعہ پیش آیا ہے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے سب سے شہری کے ناک پر زور دار پنچ مارا، جس کے بعد اسے اچھا سبق سکھایا۔

رپورٹ کے مطابق شہری نے پولیس کی شناخت کر لی ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ برازیلی قانون کے مطابق اگر ہراسگی کا واقعہ ثابت ہو جاتا ہے تو شہری کو پانچ سال تک جیل بھیجا جا سکتا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں