تندور والے کی انتہائی کراہت آمیز حرکت، ویڈیو وائرل

عجیب خبریں

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارت میں منگنی کی رسم کے دوران تندور پر روٹیاں پکانے والا شخص روٹی پر دیدہ دلیری سے تھوکتا رہا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر صارفین کو الٹیاں آنے لگیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش سے ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہر میرٹھ میں ایک منگنی کی رسم کے دوران مہمانوں کیلئے روٹیاں پکانے والا شخص روٹی پر تھوکتا رہا۔ کراہت بھری حرکت کرنیوالے نوجوان کی شناخت نوشاد کے نام سے ہوئی۔

ایک بچے نے روٹیاں پکانے کے دوران یہ گھٹیا حرکت دیکھ لی اور اپنے موبائل فون پر ویڈیو بنا لی۔ بعد ازاں اس نے یہ ویڈیو اپنے گھر والوں کو دکھائی ۔ بچے کے اہل خانہ نے کیٹرنگ سروس کے کنٹریکٹر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے دونوں کو حراست میں لے لیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں