دوسری شادی کی خواہش، خاتون نے شوہر کی انگلیاں توڑ دیں

عجیب خبریں

لاہور:(ویب ڈیسک) دنیا میں آئے روز عجیب و غریب واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور ان واقعات کی وجہ سے انسان حیرت کی دنیا میں غوطے لگانے پر مجبور ہوجاتا ہے ،ایسا ہی ایک واقعہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پیش آیا جہاں پر ایک خاتون نے دوسری شادی کی خواہش پر اپنے شوہر کی انگلیاں توڑ دیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق متحدہ عرب امارات کی فوجداری عدالت نے ایک 25 سالہ ایشیائی خاتون کو دوسری عورت سے شادی کرنے کے بارے علم ہونے پر شوہر کی انگلیاں توڑنے کے جرم میں 6 ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سنائی ہے۔

تحقیقات کے مطابق جوڑے کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، شوہر نے تھپڑ مارا جس کی وجہ سے اس کی بیوی کی سماعت پر فرق پڑا اور اسے سننے میں مشکلات پیش آنے لگیں۔

خاتون نے حکام کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے دوسری عورت سے شادی کرنے کے فیصلے اور اسے ازدواجی حقوق دینے سے انکار پر طیش میں آگئی تھی۔

24 سالہ متاثرہ شخص نے بتایاکہ اس کی بیوی کو اس کے دوبارہ شادی کا فیصلہ قبول نہیں تھا اس لیے اس نے اپنے شوہر پر حملہ کیا ۔


 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں