سکول ریس کے دوران بچے نے عوام کے دل جیت لئے، ویڈیو وائرل

لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جس میں کسی شخص کو کسی کی مدد کرتے ہوئے دیکھ کر صارفین تعریف کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سکول ریس کے دوران کمسن بچے نے اپنے دوست کی مدد کر کے سب کے دل جیت لئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ ریس میں سب سے آگے ہوتا ہے کہ اچانک اس کا جوتا اتر جاتا ہے اور وہ لڑ کھڑا کر گر جاتا ہے دوسرا دوست اس کے جوتے کو قریب کر کے ریس جیتنے کیلئے فنشنگ لائن کے قریب پہنچ جاتا ہے۔

لیکن وہ فنشنگ لائن کے قریب پہنچ کر رک جاتا ہے اور گرنے والے اپنے دوست کے پاس پہنچ کر اسے اٹھاتا ہے اور اپنے ساتھ فنشنگ لائن عبور کرواتا ہے۔

بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور لوگ اس پر تعریفی کمنٹس بھی کر رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں