دلہا کی جانب سے دلہن کی سلامی چرانے کی ویڈیو وائرل

ممبئی: (ویب ڈیسک) شادی کی تقریب میں سٹیج پر بیٹھے دلہا کی جانب سے دلہن کی جھولی میں رکھی سلامی کو چرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شادی کی تقریب سے ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دلہا اپنی دلہن کو ملنے والے سلامی کو چراتے ہوئے پایا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کی جھولی میں پیسوں (سلامی) کا ڈھیر پڑا ہے، ایسے میں دلہا آنکھ بچا کر دلہن کے سامنے رکھے پیسوں کو چرا کر اپنی جھولی میں ڈال لیتا ہے۔

اس دوران شادی کے نیلے لباس میں ملبوس دلہن کو خبر تک نہیں ہوتی اور وہ دوستوں کے ساتھ ہنس ہنس کر باتیں کرنے میں مصروف نظر آرہی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ہرش پنڈورا نامی صارف نے یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے اب تک 19 لاکھ کے قریب صارفین دیکھ چکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں