معروف ریسٹورنٹ نے ڈیلیوری رائیڈرز کو لفٹ کے استعمال سے روک دیا
بنگلورو: (ویب ڈیسک) بھارت میں معروف ریسٹورنٹ نے ڈیلیوری رائیڈرز کو لفٹ استعمال کرنے سے روکنے کے بعد اقدام پر معافی مانگ لی۔
بنگلورو کے ریسٹورنٹ کے آؤٹ لیٹ پر ڈیلیوری بوائز کو لفٹ استعمال کرنے سے روکنے والے نوٹس کے بعد عوامی معافی نامہ جاری کیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر ردعمل کو جنم دیا ہے۔
ریڈٹ صارف نے میگھنا فوڈز آؤٹ لیٹ کی لفٹ کے قریب چسپاں نوٹس کی تصویر شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ’ڈیلیوری بوائز کو لفٹ میں جانے کی اجازت نہیں ہے، براہ کرم سیڑھیاں استعمال کریں۔‘
ایک صارف نے کہا کہ "ان لوگوں پر پابندی لگانے کا تصور کریں جو آپ کے کاروبار کو چلاتے رہتے ہیں۔
بعدازاں غلطی کا احساس ہونے پر میگھنا فوڈز نے انسٹاگرام پر کیپشن کے ساتھ ایک بیان جاری کیا جس میں لکھا گیا کہ ہم اپنے ڈیلیوری پارٹنرز سے مخلصانہ معافی مانگتے ہی، ہم سیکھ رہے ہیں، بہتر کر رہے ہیں اور مزید احتیاط کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔
اپنے بیان میں ریسٹورنٹ نے اعتراف کیا کہ نوٹس لگانے کا فیصلہ غلط تھا۔
ریسٹورنٹ نے معذرت کے ساتھ یہ کہتے ہوئے اختتام کیا کہ آپ میگھانا فوڈز کے تجربے کا مرکز ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ہمیں معاف کر دیں گے کیونکہ ہم آپ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔