نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے ریمانڈ میں توسیع

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے ریمانڈ میں یکم اپریل تک توسیع کر دی گئی۔

اروند کیجریوال کو گزشتہ ہفتے منی لانڈرنگ کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، عدالت نے کیجریوال کو 28 مارچ تک ریمانڈ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کیا تھا۔

بھارت میں اپوزیشن جماعتوں کے خلاف اقدامات پر امریکہ اور جرمنی نے اظہار تشویش کیا ہے، جس کے جواب میں بھارت نے اپنے اندورنی معاملات سے متعلق بیان پر مذکورہ بالا دونوں ممالک کے سفارتکاروں کو دفتر خارجہ طلب کر لیا۔

اروند کیجریوال کو گذشتہ ہفتے شراب پالیسی میں گھپلے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں