پشاور ہائیکورٹ بار کے انتخابات: امین الرحمان یوسفزئی صدر منتخب

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ہوئے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوگیا۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق امین الرحمان یوسفزئی 143 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئے، شوکت علی 134 ووٹ لیکر پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وائس پریذیڈنٹ بن گئے۔

عالم خان جنرل سیکرٹری، اعجاز علی شاہ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے، فواد الرحمان فنانس سیکرٹری اور محمد عارف فردوس لائبریری سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں