صادق آباد میں ایل پی جی کنٹینر سے گیس لیک، ریسکیو عملہ نے صورتحال پر قابو پا لیا

صادق آباد: (دنیا نیوز) ٹی چوک کے مقام پر ایل پی جی کنٹینر سے گیس لیک ہونے لگی، ریسکیو عملہ نے صورتحال پر فوری قابو پا لیا۔

ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق ایل پی جی کنٹینر کا سیفٹی والو ٹمپریچر زیادہ ہونے کی وجہ سے لیک ہوا۔

حکام کے مطابق کنٹینر میں 40 ٹن ایل پی جی گیس موجود ہے، کنٹینر کا ٹمپریچر کم کرنے کے لیے ریسکیو ٹیم نے فوری آپریشن شروع کیا اور صورتحال پر قابو پا لیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں