لبنانی وزیر اعظم کو اطالوی ہم منصب کی جگہ دوسری خاتون کا استقبال کرنے پر شرمندگی کا سامنا

بیروت: (دنیا نیوز) لبنان کے وزیر اعظم کو اپنی اطالوی ہم منصب کی جگہ دوسری خاتون کا استقبال کرنے پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی کو بیروت ایئرپورٹ پر طیارے کی سیڑھیوں پر اس وقت شرمناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کا انتظار کر رہے تھے۔

لبنانی وزیر اعظم نے اطالوی ہم منصب سمجھ کر طیارے سے اترنے والی دوسری خاتون سے مصافحہ کیا اور اسے بوسہ دیا بعد ازاں پتہ چلنے پر کہ وہ خاتون میلونی نہیں بلکہ اطالوی وزیر اعظم کے ساتھ آنے والے وفد کی رکن تھی تو انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

بعد ازاں لبنانی وزیر اعظم میقاتی نے بیروت ایئرپورٹ پر اٹلی کی وزیر اعظم کا استقبال کیا، دورے کے آغاز میں انہوں نے جنوبی لبنان میں امن فوج کے طور پر کام کرنے والی اطالوی بٹالین کا معائنہ کیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں