کراچی: سٹریٹ کرائم میں ملوث مطلوب ملزم گرفتار

کراچی: (دنیانیوز) تھانہ ٹیپوسلطان پولیس نے بلوچ کالونی پل کےقریب کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث مطلوب ملزم گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزم 5مئی کوپولیس مقابلے کے دوران فرار ہوگیا تھا، ملزم محمد نعمان عرف لقوہ ولدمحمدنعیم عباسی کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیاگیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزم سےغیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیاگیا، گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے، پہلے بھی منشیات فروشی کےمقدمات میں جیل جاچکا ہے۔

ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں