نیٹو اتحاد میں دراڑ؟، اٹلی کا روس پر حملے کی حمایت سے انکار

روم: (دنیا نیوز) اٹلی نے روس پر حملے کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے نیٹو کو بھی حملے سے گریز کرنے کا مشورہ دے دیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے رکن ملک اٹلی سے روس پر حملے کیلئے حمایت کا مطالبہ کیا تو اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے جواب میں نہ صرف روس پر حملے کی حمایت سے انکار کیا بلکہ نیٹو کو روس پر حملے سے گریز کا مشورہ بھی دے دیا۔

اٹلی کی جانب سے جواب ملنے پر عالمی میڈیا نے بھی نیٹو اتحاد پر سوالات اٹھاتے ہوئے رپورٹ کرنا شروع کر دیا کہ روس یوکرین جنگ سے 32 مغربی ممالک کے سکیورٹی اتحاد نیٹو کا شیرازہ بکھرنے لگا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے اٹلی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یوکرین بارڈر سے ہٹ کر روس کے اندر حملے کرنا چاہتا ہے، اٹلی اپنے جنگی ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دے۔

نیٹو سربراہ کو جواب دیتے ہوئے اٹلی کی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ نیٹو چیف کی بات غیر سنجیدہ ہے، ہمیں بڑے احتیاط کی ضرورت ہے، میں چاہتی ہوں نیٹو مضبوط رہے ایسا اشارہ نہ ملے کہ نیٹو نے ہتھیار ڈال دیئے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں