جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا کا پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان

ٹوکیو: (ویب ڈیسک ) جاپانی وزیراعظم اور حکمراں جماعت لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدر فومیو کشیدا نے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی وزیرِ اعظم فومیو کشیدا کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ (ستمبر میں) 3 سالہ مدت مکمل ہونے پر جماعت کی صدارت سے مستعفی ہوجائیں گے، آئندہ انتخابات میں پارٹی کی صدارت کے لیے انتخاب نہیں لڑیں گے۔

انہوں نے بڑھتے ہوئے سیاسی سکینڈلز، ریکارڈ مہنگائی، دفاعی اخراجات میں اضافے کی وجہ سے لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ جاپانی وزیرِ اعظم نے دوسری جنگ عظیم کے بعد ملک کی سب سے بڑی افواج کی تشکیل دی، ان کے اس فیصلے کے بعد دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت کے نئے لیڈر کی تقرری آئندہ ماہ ہو گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل ڈی پی نئے صدر کے لیے ڈیجیٹل منسٹر تارو کونو اور سابق وزیرِ دفاع شیگیرو ایشیبا کے ناموں پر غور کر رہی ہے، علاوہ ازیں صدارت کے عہدے کے لیے خواتین امیدواروں کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

اگر پارٹی صدارت کے لیے کسی خاتون کا انتخاب کیا جاتا ہے تو جاپان میں پہلی بار کسی خاتون کے وزیرِ اعظم منتخب ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں