کینیا: پرائمری سکول میں آگ لگنے سے 17 کمسن طلبہ ہلاک

نیروبی: (ویب ڈیسک) وسطی کینیا میں پرائمری بورڈنگ سکول میں آگ لگنے سے 17 کمسن طلبہ ہلاک اور 13 شدید زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سکول میں آگ لگنے سے 14 طالب علم زخمی ہوئے، جو مقامی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 1 ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب نیری کاؤنٹی میں ہل سائیڈ اینڈ اراشا اکیڈمی سکول میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، شدید جھلسنے کی وجہ سے بیشتر طلبہ کی شناخت کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

دریں اثناء کینیا کے صدر ولیم روٹو نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں