سعودیہ میں روبوٹ کے ذریعے پہلا مکمل کامیاب ہارٹ ٹرانسپلانٹ آپریشن
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر دنیا میں پہلا مکمل روبوٹک ہارٹ ٹرانسپلانٹ کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
16 سال سے کم عمر کے ایک ایسے مریض کا کامیاب آپریشن کیا گیا جو چوتھے درجے کے ہارٹ فیل میں مبتلا تھا، اس قسم کے آپریشن کے ساتھ پیش آنے والی طبی چیلنجوں اور پیچیدگیوں سے قطع نظر ایک معیاری نظیر قائم کی گئی ہے جس صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں سعودی عرب نے قائد کا کردار ادا کیا۔
اس سے علاج کے نتائج اور مریض کے تجربے کو بڑھانے کے لیے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کی صلاحیت سامنے آئی ہے۔
اس غیر معمولی آپریشن میں تین گھنٹے لگے اور اسے ایک غیر معمولی طبی ٹیم نے انجام دیا، ٹیم کی قیادت کنسلٹنٹ کارڈیک سرجن اور کارڈیک سرجری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سعودی سرجن ڈاکٹر فراس خلیل نے کی، آپریشن سے قبل ہفتوں تیاری اور نظریاتی منصوبہ بندی کی گئی۔
درستگی کو یقینی بنانے اور ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے لئے دل تک پہنچنے کے لئے جراحی کا ایک طریقہ وضع کیا گیا، مریض کے لئے دل کی پیوند کاری کا عمل پسلی کے پنجرے کو کاٹے بغیر مکمل کیا گیا۔
ہسپتال کی میڈیکل کمیٹی کی منظوری اور مریض کے لواحقین کی منظوری کے بعد ڈاکٹر فراس خلیل نے مشن کی تکمیل کے لئے ایک میڈیکل ٹیم تشکیل دینا شروع کی، ٹیم کے آپریٹنگ رومز میں داخل ہونے سے پہلے ٹیم کے ارکان کے درمیان ہم آہنگی کو اولین ترجیح دی گئی۔
لیڈر نے آپریشن پلان کی تفصیلی وضاحت فراہم کی جس میں ہر فرد کے کردار کی وضاحت کی گئی تھی۔