عراقی مسلح دھڑوں نے ایلات میں اہم ہدف پرحملے کی ذمہ داری قبول کر لی

بغداد: (ویب ڈیسک) عراقی دھڑوں نے جنوبی اسرائیل کے ساحلی شہر ایلات پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

عراقی دھڑوں نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ ام الرشراش (ایلات) میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج نے بحیرہ احمر کے علاقے میں مشرق سے آنے والے ڈرون کی مداخلت کی تصدیق بھی کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلات میں ایک ڈرون گرا ہے اور انٹرسیپٹر میزائل داغے گئے، ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بغداد میں مسلح دھڑوں نے اسرائیلی حملے کے پیش نظر اپنے ہیڈ کوارٹرز کو خالی کرنا شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ لبنان میں اسرائیلی فوج کی بڑھتی ہوئی کارروائی کے جواب میں گزشتہ ہفتے ایرانی میزائل حملے پر اسرائیل کے ردعمل کا انتظار کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں