افغانستان سے ناکام انخلا کی ذمہ دار بائیڈن انتظامیہ ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدارتی امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان سے اگست 2021 میں ناکام انخلا کی ذمہ دار بائیڈن انتظامیہ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے اگست 2021ء میں ناکام انخلا پر روس اور چین نے امریکا کو کاغذی شیر کہا، اگر میں امریکا کا صدر ہوتا تو روس کبھی بھی یوکرین پر حملہ نہ کرتا۔

سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کروں گا، صدر منتخب ہوا تو خصوصی وکیل جیک سمتھ کو ایک منٹ میں فارغ کر دوں گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں