تیونس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 9 افریقی ہلاک، 6 لاپتہ

تیونس: (ویب ڈیسک) تیونس کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 9 افراد ہلاک اور 6 لاپتہ ہوگئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کوسٹ گارڈز نے اب تک 27 افراد کوبچا لیا ہے جو خراب موسم کی وجہ سے ٹوٹ جانے والی کشتی میں سوار تھے۔

حادثے میں زندہ بچ جانے والے افراد نے بتایا کہ جب کشتی ڈوبی تو اس وقت اس میں 42 افرادسوار تھے، کوسٹ گارڈ کے فرید بین جھا نے بتایا کہ 6 لاپتہ تارکین وطن کی تلاش جاری ہے، کشتی پر سوار تمام تارکین وطن کا تعلق افریقی ممالک سے ہے اور وہ یورپ جانے کی کوشش میں جانیں گنوا بیٹھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں