ملتان: نشتر ہسپتال کے گائنی وارڈ سے اغوا ہونے والا نومولود بازیاب، ملزمہ گرفتار

ملتان: (دنیا نیوز) نشتر ہسپتال کے گائنی وارڈ سے دو روز قبل اغوا ہونے والے نومولود کو بازیاب کرا لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق بچے کو اس کے والدین کے سپرد کر دیا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمہ کو بھی گرفتار کرلیا، ملزمہ نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ دھوکے سے بچے کی پھوپھو سے بچا کر بچے کو لیکر فرارہوگئی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمہ سویرا کے خلاف ابتدائی کارروائی شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں