کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کی جان چلی گئی
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور جان چلی گئی۔
گلستان جوہر منور چورنگی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موٹرسائیکل رائیڈر موقع پر جاں بحق ہوگیا، منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درخت کے نیچے کھڑے رائیڈر سے ملزموں نے موبائل فون چھینا، مقتول نے پیچھے سے ایک ملزم کو پکڑا تو دوسرے نے فائرنگ کردی۔
واقعہ ڈکیتی تھا یا کچھ اور پولیس نے مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کر دی، مقتول کی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ ہی موجود نہیں تھی، مقتول کے نام پر پانچ موبائل فون سم رجسٹرڈ ہیں جو تمام بند ہیں، مقتول نے آن لائن بائیک رائیڈر کی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی، کسی بائیک کمپنی کا ہیلمٹ بھی موجود نہیں تھا۔
پولیس نے کیس کی تفتیش کیلئے نجی کمپنی سے رابطہ کرلیا، کمپنی نے پولیس کو بیان دیا مقتول نجی کمپنی پر رجسٹرڈ ہوا تھا لیکن چار مہینوں سے کوئی رائیڈ نہیں لی تھی، رجسٹریشن کے بعد صرف ایک بار ہی رائیڈ لی تھی۔