ایرانی فوج کے غیر محفوظ اقدامات برداشت نہیں کیے جائیں گے، سینٹ کام

فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی فوج کے غیر محفوظ اقدامات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

آبنائے ہرمز میں ایرانی بحری مشقوں پر رد عمل دیتے ہوئے امریکی سینٹ کام کا کہا تھا کہ ایرانی فوج بحری مشقیں محفوظ اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دے۔

جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ایرانی فوج بحری آمد و رفت کو خطرے میں ڈالنے سے باز رہے، خطے میں امریکی تنصیبات اور اہلکاروں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں