امریکا نے سعودی عرب کو 9 ارب ڈالر کے پیٹریاٹ میزائلز فروخت کی منظوری دے دی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے سعودی عرب کو ممکنہ 9 ارب ڈالر کے جدید پیٹریاٹ میزائلز کی فروخت کی منظوری دے دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی دفاعی ادارے پنٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جدید کیپیبلٹی 3 میزائلز اور متعلقہ آلات فراہم کیے جائیں گے۔
اس سے قبل امریکا کی جانب سے اسرائیل کو 6.5 ارب ڈالر کے فوجی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دی گئی، جن میں 3.8 ارب ڈالر کے اپاچی ہیلی کاپٹر 1.98 ارب ڈالر کی لائٹ وہیکلز شامل ہوں گے۔