لاہور میں دوسرے اضلاع سے پتنگ بازی کا سامان لانے کی اجازت مل گئی
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں دوسرے اضلاع سے پتنگ بازی کا سامان لانے کی اجازت مل گئی۔
دوسرے اضلاع سے پتنگ بازی کا سامنے لانے کی سہولت صرف رجسٹرڈ تاجروں کو دی جائے گی، ڈی سی لاہور نے طلب و رسد کے توازن کیلئے حکم جاری کر دیا، لاہور سے باہر سے تاجروں کو ای بیز پورٹل کے ذریعے آن لائن ٹرانسپورٹیشن پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔
لاہور میں کاروبار اور سامان کی سٹوریج صرف ڈپٹی کمشنر کی منظور شدہ کمرشل جگہوں پر ہی کی جا سکے گی، لاہور میں بسنت پر پتنگ بازی کے سامان کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے اور غیر قانونی ترسیل سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔
ممنوعہ سامان، دھاتی ڈور اور خطرناک کیمیکل کے استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہوگی، پتنگوں پر مذہبی، سیاسی یا متنازع تصاویر کی اجازت نہیں ہوگی۔