روس کا بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت سے انکار

ماسکو: (ویب ڈیسک):روس کے صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ کریملن کے نمائندے 19 فروری کو منعقد ہونے والے بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ اس بورڈ کے ایجنڈے کا معاملہ تاحال روسی وزارتِ خارجہ کے زیرِ غور ہے اور وزارتِ خارجہ بورڈ کے موضوع کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔

یاد رہے کہ 22 جنوری کو ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر 19 ممالک کے نمائندوں نے بورڈ آف پیس کے چارٹر پر دستخط کئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں