بورڈ آف پیس سے فلسطینیوں کو فائدہ نہ ہوا تو فورم چھوڑ دیں گے: انڈونیشیا

جکارتہ: (دنیا نیوز) انڈونیشین حکومت نے انتباہ کیا ہے کہ اگر بورڈ آف پیس سے فلسطینیوں کو فائدہ نہ ہوا تو فورم چھوڑ دیں گے۔

انڈونیشین صدر نے کہا کہ امن فورم کی کامیابی فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ سے مشروط ہے، صرف سفارتی بیانات نہیں، فلسطینیوں کو عملی ریلیف چاہئے۔

صدر انڈونیشیا نے کہا کہ فلسطینیوں کو فائدہ نہ ملا تو فورم میں رہنے کا جواز نہیں، انڈونیشیا نے فلسطینی کاز کی حمایت کا اعادہ کر دیا۔

انڈونیشین حکومت کے مطابق مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن فلسطینیوں کو انصاف ملنے سے ممکن ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں