امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے خلاف لندن میں احتجاج

لندن: (دنیا نیوز) امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے خلاف لندن میں احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مرکزی لندن میں ہزاروں افراد امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے امریکی سفارت خانے تک مارچ کیا۔

مظاہرین نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا، دوسری جانب ایران جنگ کے خلاف یورپ میں بھی احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں